سرینگر۔ جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگدھر میں 27 اکتوبر کو گشتی ٹیم
کو نشانہ بنا کر کیے گئے دہشت گرد انہ حملے میں شدید زخمی سرحدی سلامتی
فورس (بی ایس ایف) کے جوان کی آج صبح موت ہو گئی۔ بی ایس ایف کے جوان نيتن
سبھاش دہشت گردانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، آج صبح انہوں نے آخری
سانس لی۔ اسی کے ساتھ ہی سرحدی کپواڑہ ضلع میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے
قریب گزشتہ 48
گھنٹوں میں دہشت گرد انہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی
تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے کل رات يواین آئی کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے
ماچل سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے
درمیان تصادم ہوا جس میں ایک جوان شہید ہوگیا اور ایک دہشت گرد بھی مارا
گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے فرار ہونے سے پہلے شہید جوان کی لاش
کو مثلہ کر دیا۔